منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

سوئی سدرن گیس کمپنی کا خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مالی سال 22 -2021 میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، ایس ایس جی سی کو گیارہ ارب چوالیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں صارفین سے یو ایف جی ، سلو میٹر اور گیس لیکج پر اربوں روپے وصول کرنے والے ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو اربوں کے خسارے کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے خصوصی قائم کیا گیا چوری کو پکڑنے والا شعبہ بھی ادارے کو فائدے دینے میں ناکام ہے، چوری پکڑے والا شعبہ سال میں صرف چند کروڑ روپے کی ہی ریکوری کر سکا۔

- Advertisement -

ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک میں ماہانہ کروڑوں روپے کی گیس چوری اور لیکج ہوتی ہے ، صرف ایک سال کا منافع دکھانے والی ایس ایس جی سی کو ایک بار پھر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

مالی سال 2021 -22 میں ایس ایس جی کا خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ، 300 ارب روپے سے زائد کی گیس فروخت کرنے کے باوجود سوئی سدرن کو ریکارڈ مالی خسارے کا سامنا ہے۔

مالی سال کی فنائشنل رپورٹ کے مطابق ایس ایس جی سی کو 11 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان رہا، گزشتہ سال ایس ایس جی سی نے 1 ارب 95 کروڑؑ کا فائدہ دکھایا تھا۔رپورٹ

مالی رپورٹ میں بتایا گیا ایک ہی سال میں بدترین کارکردگی نے ایس ایس جی کو منافع سے اربوں کے خسارے میں تبدیل کردیا، رواں سال یو ایف جی میں بھی اضافہ ہوا ،خسارہ بلند ترین سطح پر رہا ۔مالی رپورٹ

سال 2018 سے 2020 تک ایس ایس جی سی کو 53 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا جبکہ کمپنی کو 2017 میں اوگرا نے 36 ارب کا جرمانہ کیا تھا ،جرمانہ تین اقساط میں دیا گیا تھا۔

سال 2020-21 میں جرمانہ ادا کرنے کے بعد کمپنی کا پونے دو ارب کا منافع دکھایا تھا، منافع کے ایک سال بعد ہی جرمانہ نہ ہونے کے باوجود ریکارڈ خسارہ سامنے آیا ہے، رواں سال فی شئیر پر نقصان 12 روپے 95 پیسے رہا جو گزشتہ سال 2 روپے 57 پیسے پلس میں تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں