جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، اگلے ورلڈ کپ کیلیے آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت حال ہی میں ورلڈ کپ فائنل میں منہ کی کھانے کے بعد بھی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور 2027 میں ہونے والے ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے کے لیے آئی سی سی پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

بھارت جو بڑا ملک ہونے کے باعث آئی سی سی کو اکثر اپنے مفاد میں دباؤ میں لے کر من مانے فیصلے کرانے میں ماہر مانا جاتا ہے اب ایک بار پھر ضد پر اتر آیا ہے اور 2027 میں ہونے والے 14 ویں ون ڈے ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرانے کے لیے آئی سی سی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا 14 واں ایڈیشن 2027 میں تین ممالک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جانا ہے اور کھیلوں کی عالمی تنظیم اس میگا ایونٹ کے لیے دو سال قبل ہی 14 ٹیمیں کنفرم کر چکی ہے۔

- Advertisement -

تاہم ایک برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اگلے ون ڈے ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرانے کے لیے ضد پر اتر آیا ہے اور اس کے لیے آئی سی سی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت 2027 کا ورلڈ کپ بھی حالیہ ورلڈ کپ کی طرح 10 ٹیموں پر مشتمل کرانے کا خواہاں ہے۔

اس کے لیے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے فارمیٹ تبدیل کرنے کے لیے آئی سی سی پر دباؤ بڑھایا ہے اور بی سی سی آئی آئندہ اجلاسوں کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق فروخت کرچکا ہے اور وہ تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں