جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیلی حملے میں خاتون فسلطینی صحافی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی صحافی آیت بھی شہید ہو گئیں۔

اپنے علاقے سے رپورٹنگ کے دوران آخری پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اسرائیل بیت لاہیہ میں فاسفورس بم برسا رہا ہے یہاں صورتحال بدترین ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں سے شہید صحافیوں کی تعداد دو ہو گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں جنوبی لبنان میں المیادین ٹی وی کے دو ملازمین اور متعدد عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اسرائیلی جرائم کی کوئی حد نہیں ہے اور اس کا مقصد میڈیا کو خاموش کرنا ہے جو اس کے جرائم اور حملوں کو بے نقاب کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم المیادین کے خاندان اور میڈیا کے دونوں شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور تسلی دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں