جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’پاکستان ہوا اور سورج سے بجلی بنانے کی جنت ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو توانائی کے نقصانات روکنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا ایس ڈی پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توانائی کے مسلسل نقصانات معیشت کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کو اس طرح کے نقصانات روکنا ہوں گے۔ پاکستان ہوا اور سورج سے بجلی بنانے کی جنت ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو بجلی نہیں بلکہ سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ مسلسل توانائی کا نقصان ہوتا رہا تو معیشت خطرے میں پڑ جائے گی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر بہتہ دریا سستی توانائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ پاکستان کو ماحول دوست توانائی کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ60 ہزار روپے ماہانہ کمانے والا بھی مہنگی بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا۔ ملک کے گھروں کو گیس سے بجلی کی طرف منتقل کرنا ہو گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ صارف مہنگی بجلی کے ہوتے ہوئے سستی گیس نہیں چھوڑے گا۔ امیر لوگوں نے سستی گیس کو اپنی فیکٹریوں کیلئے لے رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں