پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

خاتون کو آن لائن لپ اسٹک آرڈر کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر میں لوگ گھر بیٹھے آن لائن چیزیں منگواتے ہیں تاکہ اپنا وقت بچا سکیں لیکن اس دوران بیشتر لوگ دھوکا بھی کھا جاتے ہیں۔

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ای کامرس کے ذریعے 300 روپے مالیت کی لپ اسٹک کا آرڈر دیا اور لاکھ روپے گنوا بیٹھیں۔

خاتون نے 2 نومبر کو کوریئر کمپنی سے 300 روپے کا لپ اسٹک منگوایا۔ چند روز بعد انہیں فون کال کے ذریعے بتایا گیا کہ آپ کا آرڈر ڈیلیور کیا جا چکا ہے، لیکن حقیقاً خاتون کو موصول نہیں ہوا تھا۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون نے کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کر کے شکایت کی تو انہیں چند روز انتظار کا مشورہ دیا گیا۔

کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں ایک فون کام موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ آپ کا آرڈر بالکل تیار ہے بس آپ ہمیں 2 روپے بھیج دیں تاکہ پراسس کو آگے بڑھایا جا سکے۔

خاتون کو ایک لنک بھیج کر ایپ کو موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کے ذریعے 2 روپے ٹرانسفر کرنے کو کہا گیا۔ چند روز بعد خاتون کو نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ روپے کی رقم نکال لی گئی۔

مذکورہ نوٹیفکیشن دیکھتے ہی متاثرہ خاتون کے ہوش اُڑ گئے اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو شکایت کی جس پر سائبر کرائم سیل کام کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں