منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی : ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس کے ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی 15 سے 20 سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ، عمیرطارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی 15 سے20سادہ لباس اہلکاروں پرمشتمل تھی۔

عمیر بجاری نے پرائیوٹ پارٹی میں کریمنل ریکارڈ حامل اورمعطل پولیس اہلکاروں کورکھا تھا جبکہ پرائیوٹ پارٹی غیرقانونی چھاپوں،ڈکیتی،شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ،بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔

- Advertisement -

سادہ لباس افرادمیں منشیات فروش وقاص عرف دانش تنولی،معطل اہلکار وقار شاہ ودیگر بھی شامل ہیں ، 2021میں وقاص عرف دانش تنولی کوصدرپولیس نے منشیات فروشی کیس میں جیل بھیجا تھا۔

اس کے علاوہ وقار شاہ کو بھی منشیات فروشی کیس میں اسپیشل برانچ رپورٹس پر محکمہ پولیس سےمعطل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اورنگی ٹاؤن ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم ڈی ایس پی عمیر باجاری کے خلاف شکایت سامنے آئی تھی، جوس سینٹر کے مالک عبد الرشید نے درخشاں تھانے میں درخواست دی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ عمیر باجاری کی اسپیشل ٹیم نے 18 اکتوبر کو بھی واردات کی تھی۔

درخواست گزار عبد الرشید نے کہا تھا کہ 18 اکتوبر رات 11 بجے سرکاری موبائل میری دکان پر آئی، اہلکار دکان سے 1 لاکھ 75 ہزار کے امپورٹڈ سگریٹ لے گئے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں