پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کے نئے منیجر کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ریحان الحق کی جگہ خاص طور پر آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر کے فرائض انجام دینگے۔
پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں جب مکی آرتھر کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تو اس وقت ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں ریحان الحق کو سونپی گئی تھیں، اس کے علاوہ منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر ہونگے۔
- Advertisement -
قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔
6 روزہ تربیتی کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔