جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ نے سدھارتھ سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی۔

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون جمعرات کو کافی ود کرن کے ایپی سوڈ میں بطور مہمان نظر آئیں گے، شو میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ایک ویڈیو کے ذریعے شرکت کریں گی جہاں انہوں نے سدھارتھ کی تعریفیں کی ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ  ’’سد ایک بہت اچھا گلوکار ہے، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے، اس کے علاوہ وہ مزاحیہ ہے اور اپنی سالگرہ کی تقریب میں سو جانے والا پہلا شخص ہے‘‘۔

- Advertisement -

عالیہ نے مزید کہا کہ سڈ کو لوگوں میں گھلنے میں کچھ وقت لگتا ہے، وہ لوگوں سے ایک فاصلہ رکھتا ہے ملاقات کے دوران صرف ہیلو ہیلو کہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

سدھارتھ سے ملنے والے اپنے خصوصی تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ نے کہا، میں سڈ کی بہت شکر گزار ہوں، کیونکہ اس نے مجھے میری زندگی کا پہلا پیار’’ ایڈورڈ‘‘ دیا(ایڈورڈ وہ بلی ہے جو سدھارتھ نے عالیہ کو دی تھی جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے)۔

شو کے گیم راؤنڈ کے دوران سدھارتھ سے ایک ایسی چیز کا نام بتانے کو کہا گیا جو اس نے اپنے آخری رشتے سے سیکھا، جس پر اداکار نے کہا کہ میں نے اپنے آخری رشتے سے سیکھا کہ کسی کو بھی اپنا پالتو جانور تحفے میں نہ دیں۔

سدھارتھ نے کیارا سے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی؟

کرن جوہر نے سدھارتھ سے سوال کیا کہ وہ وہ عالیہ بھٹ سے کونسی چیز چرانا چاہتے ہیں جس پر سدھارتھ نے کہا "بلی… ایڈورڈ‘‘۔

بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی۔

واضح رہے کہ عالیہ نے اب رنبیر کپور سے شادی کر لی ہے اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام راہا ہے جبکہ سدھارتھ نے اس سال کے شروع میں اداکار کیارا اڈوانی سے شادی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں