مراکشی اسٹار گول کیپر یاسین بونو نے غزہ کے فٹبالر مداح کی بڑی خواہش پوری کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراکشی فٹبالر یاسین بون نے اسرائیلی حملے میں ٹانگ کھونے والے آصف ابو مہددی کو سرپرائز کال کی۔
یاسین بونو نے غزہ کے گیارہ سالہ فٹبالر سے خیریت دریافت کی۔
- Advertisement -
کم عمر مداح پہلے تو حیران ہوئے پھر خوشی سے رو پڑے اور کہنے لگے کہ میرا خواب پورا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ 11 سالہ آصف کی اسرائیلی حملے میں ٹانگ ضائع ہوگئی تھی۔
Morocco’s goalkeeper Yassine Bonou facetimed Asef, a kid from Gaza whose leg got amputated by an Israeli airstrike.
This beautiful kid's ambition was to become a goalie like him.
Don’t forget the children in Gaza have dreams too. pic.twitter.com/VXgPLYeSt7
— Leyla Hamed (@leylahamed) November 20, 2023