قومی کرکٹر امام الحق کی دلہن انمول کی مہندی کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ہونے والی دلہن انمول محمود کے مہندی میں پہنے گئے خوبصورت لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
گزشتہ روز انمول محمود کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے انسٹاگرام پیج ‘دی ورلڈ آف ایچ ایس وائی’ سے شیئر کیا گیا۔
ایچ ایس وائی نے ایک پوسٹ میں ناصرف انمول محمود کو ٹیگ کیا بلکہ قومی کرکٹر امام الحق کو بھی مینشن کیا اور ساتھ ہی کیپشن ‘امام کی انمول’ لکھا۔
نارنجی اور سنہرے رنگ کے غرارے اور سرخ رنگ کی شرٹ پر انتہائی مہارت سے کام کیا گیا اور سرخ و نارنجی رنگ کے اس امتزاج نے دیکھنے والوں کو بھی کافی متاثر کیا۔
حسن شہریار یاسین کی ٹیم سے جب اس جوڑے کی قیمت جاننے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس لباس کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی ہے۔
فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردہ تصاویر کی لوکیشن میں ‘ناروے’ لکھا گیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹر کی مہندی کی تقریب ناروے میں ہوئی۔
اس کے علاوہ ناروے کی ایک ایونٹ پلینر کمپنی ‘ٹیلر میڈ ویژن’ نے انسٹاگرام پر مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائے گا، ان کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔
امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے۔