جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرانے سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

جن میں کرک کے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس کرم کے 30 سالہ نائیک ساجد حسین شامل ہیں، علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کی رزمک، شمالی وزیرِ ستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت اور دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

وزیرِ اعظم نے شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور شہید لانس نائیک ساجد حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کی بلندیِ درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا.

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقاء کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں