پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل سے شروع ہوگا ۔
کھلاڑیوں نے بدھ کے روز کیمپ میں رپورٹ کردی ہے۔
امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنٰی کردیا ہے۔ حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہوں گے۔
جمعرات 23 نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ( پریکٹس سیشن کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے )
جمعہ 24نومبر۔صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک پریکٹس
ہفتہ 25 نومبر۔ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک دو روزہ سینیریو میچ ( پہلا دن )
اتوار 26نومبر۔صبح نو بجے سے شام چار بجے تک۔ دو روزہ سینیریو میچ ( دوسرا دن )،
پیر 27 نومبر۔ آرام کا دن
منگل 28 نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر2 بجے تک پریکٹس