جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یو اے ای میں دو روز کی چھٹی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے دو روز کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کو قومی دن کے موقع پر دو سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔

پرائیویٹ سیکٹر کے لیے دو اور تین دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں‌ یو اے ای نے سرکاری و نجی اداروں میں سال 2024 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا جس میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل جب کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی۔

تاہم عیدین کی تعطیلات میں چاند کی رویت کے مطابق معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے 2024 میں دیگر تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبی اور 2 سے 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں