بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

350 روپے کیلیے کم عمر بچے کو قتل کرکے نوجوان رقص کرتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 18 سالہ نوجوان نے کم عمر بچے کو چھرے کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور اس کی لاش کے ساتھ کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی گلیوں میں 18 سالہ نوجوان نے 16 سال کے بچے کا گلا گھونٹا اور پھر چھری کے 60 وار کرکے قتل کردیا اور اس بہیمانہ قتل کے بعد لاش کے پاس کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

افسوس ناک بات یہ ہے کہ قتل کی یہ سفاکانہ واردات بریانی کھانے کے لیے صرف 350 روپے چرانے کے لیے کی گئی۔ قاتل نے مقتول سے رقم چیھننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مقتول کا گلا گھونٹا جس سے وہ ادھ موا ہوگیا۔

جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پورا واقعہ محفوظ ہوگیا جس کی بنیاد پر پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاتل نے بے رحمانہ طور پر مقتول پر چھری سے 60 سے زائد بار وار کیے جس سے 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ سفاک قاتل نے اس پر ہی بس نہ کی بلکہ لاش کے ساتھ کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان 2022 میں قتل بعد از ڈکیتی کے ایک اور کیس میں بھی ملوث تھا۔ ملزم اُن جرائم پیشہ نابالغوں کے گروہ کا حصہ ہے جس میں 4 ارکان شامل ہیں۔

ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ قتل کرنے کے وقت وہ نشے میں دھت تھا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں