چین میں چور کی ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی اور سونے کی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چور یانگ رات گئے گھر میں داخل ہوا تاہم ڈکیتی کے درمیان وہ سو گیا اور بالآخر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ دنوں آدھی رات کو ایک چور جنوب مغربی چین کے صوبے یونان میں ایک گھر میں گھسا لیکن اندر موجود لوگوں کی بات سن کر وہ گھبرا گیا۔
چور نے فیصلہ کیا کہ وہ گھر کی مالکان کے کسی دوسرے کمرے میں سونے جانے تک انتظار کرے گا لیکن اسی اثنا میں وہ خود سگریٹ جلا کر سو گیا۔
گھر کی مالک تانگ بچے کے ساتھ سونے کے بعد زور سے خراٹوں کی وجہ سے جاگ گئیں لیکن یہ سوچ کر اسے نظر انداز کردیا کہ یہ کوئی پڑوسی ہے جب 40 منٹ گزرنے کے بعد وہ بچے کی دودھ کی بوتل صاف کرنے کیلیے اٹھیں تو خراٹے مزید بلند ہوگئے۔
انہیں احساس ہوا کہ گھر میں کوئی موجود ہے جب انہوں نے اجنبی شخص کو سوتے دیکھا تو فوری طور پر گھر والوں کو اطلاع دی اور پولیس سے رابطہ کرکے اسے پکڑوا دیا۔
ملزم یانگ کو 2022 میں چوری کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ تھا ستمبر میں رہا ہونے کے بعد اس دوبارہ چوری کی تو پکڑا گیا۔