ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ کی ہار کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ اب پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیرالہ پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق پیسر ایس سری سانتھ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر پر الزام ہے کہ انھوں نے اسپورٹس اکیڈمی کے نام پر لاکھوں روپے اینٹھ لیے۔

بھارتی پولیس کو سریش گوپالن نامی شخص کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہے جس نے الزام لگایا ہے کہ سری سانتھ سمیت دو دیگر ملزمان راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ان سے اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کے لیے رقم لی۔

- Advertisement -

شکایت کے مطابق کرناٹک کے کولور میں اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کے نام پر سریش گوپالن سے 18 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم لی گئی۔

مبینہ طور پر سری سانتھ مذکورہ اکیڈمی میں ایک پارٹنر ہیں جب کہ گوپالن نے دعویٰ کیا ہے اسے اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بننے کی پیشکش کی گئی جس کے بعد اس نے یہ رقم لگائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں