اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل میں ضمانت بحالی کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی ، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کےتوسط سےسپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔
دائر درخواست میں کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے۔
دوسری جانب القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کی سربراہی میں تفتیش کرے گی ، گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا
عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید 4 روز تک جیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے، نیب نے چییرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا اغاز کر رکھا ہے۔