اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومتی کریک ڈاؤن، بجلی چوروں سے 34 بلین روپے وصول کرلئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 34 بلین روپے وصول کرلئے گئے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار 142افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، حکومتی ایما پرملک بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔

7 ستمبر سے 31 اکتوبرکے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرسے 34 بلین روپےوصول کیے گئے، اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کارروائیوں کے دوارن ایک لاکھ 25 ہزار 142افراد گرفتار ہوئے۔

ستمبر سے اکتوبر تک بجلی چوری کےباعث ہونے والے نقصانات میں 12 بلین روپےکی کمی ہوئی۔

یکم سے 19 نومبر تک 14 ہزار 769 افراد کی گرفتاری اور 36 ہزار 547 ملین روپے کی وصولی کی جاچکی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اسلام آبادسے98افرادگرفتار اور 175ملین وصول کیے ، مجموعی طور پر گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان سے ایک ہزار 617 افراد گرفتار اور ایک ہزار 439 ملین روپے وصول جبکہ پشاور،حیدرآباد،سکھر،کوئٹہ سےمجموعی طور پر 121 افراد گرفتار اور 5 ہزار 520 ملین روپے وصول کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں