جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاس: دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ میں اہم پیشرفت، تاریخی مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

لاس: دیامربھاشاڈیم پروجیکٹ میں اہم پیشرفت اورتاریخی مناظر سامنے آئے ، صدیوں سے بہتا دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی طرف موڑنے کا تجربہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کا ضلع دیامرمیں زیرتعمیرمیگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔

دریائے سندھ کا رخ ڈائیورژن ٹنل کی طرف موڑنے کا تجربہ کرلیا گیا، پانی کا رخ موڑنے کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم کے بند کی تعمیرکی جائے گی۔

- Advertisement -

پانی کا رخ ڈائیورژن ٹنل کی طرف موڑنے کا ابتدائی تجربہ کامیاب رہا، واپڈا ذرائع نے بتایا ہے رواں ماہ کے آخر تک دریا کو مکمل طورپر ڈائیورژن ٹنل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

دیامیر بھاشا ڈیم تربیلا ڈیم سے تین سو پندہ کلومیٹرکی بلندی پر بنایا جا رہاہے، ڈیم گلگت سے ایک سو پینسٹھ اور چلاس سے چالیس کلومیٹر دور دریائے سندھ کےنچلی طرف پوراہوگا۔

واپڈاکےمطابق دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرسے ساڑھےچار ہزار میگاواٹ بجلی ملےگی۔ اکیاسی لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں