ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصروں سے تنگ نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے انتہائی قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مدھیہ پردیش کے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نوجوان فنکار نے انسٹاگرام ریل پر ہزاروں نفرت انگیز تبصروں کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اوجین سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ پرانشو نامی میک اپ آرٹسٹ انسٹاگرام پر کافی مقبول تھا جہاں وہ بیوٹی اور میک اپ کی اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی اداکارہ  نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پرانشو کو صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے خودکشی کے لیے اُکسایا۔

پرانشو نے اپنے انسٹاگرام اکاوؤنٹ پر دیوالی کے موقع پر بھی ٹرانزیشن ریل پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ساڑھی پہن کر خود کو خاتون کے روپ میں دِکھایا، اس پوسٹ پر جہاں لوگوں نے آرٹسٹ کی تعریف کی وہی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Trinetra Haldar Gummaraju (@trintrin)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساڑھی والی ٹرانزیشن ریل پر صارفین نے شدید تنقید کی، اُن کی پوسٹ پر صارفین نے 4000 سے زائد منفی اور نفرت انگیز تبصرے کیے۔

ریل پر صارفین کی نفرت انگیز تبصروں نے 16 سالہ پرانشو کے دماغ پر اس قدر گہرا اثر ڈالا کہ اُنہوں نےخودکشی کرلی، پرانشو کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17 ہزار ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر 301 پوسٹس کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@glamitupwithpranshu)

پرانشو کی والدہ کا اپنے بیٹے کے اس اقدام پر کہنا تھا کہ میرا بچہ انتہائی باصلاحیت تھا، اس نے کچھ غلط نہیں کیا، مجھے اس پر فخر ہے، لوگوں کو اپنے منفی رویے کو ختم کرنا چاہیے۔

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کے بعد پرانشو کے والد راجندر یادو، اور فیملی کے دیگر افراد اور پڑوسیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں لیکن خودکشی کے پیچھے کی اصل وجہ تک نہیں پہنچ سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں