جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شادی کرلو اب، سجل نے مداح کے مشورے پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ سجل علی کو ان کے مداح نے جلد شادی کا مشورہ دیا تو اداکارہ بھی جواب دیے بنا نہیں رہ سکی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے گئے۔

- Advertisement -

سجل علی کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ ’شادی کرلو اب قیامت قریب ہے۔‘

انہوں نے بھی صارف کو جواب دینے میں دیر نہ کی اور لکھا کہ ’شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟‘

واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں