تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پروگرام کھرا سچ کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت

لاہور : ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو حاضری سے مستثنی قرار دے دیا

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس کاظم رضا شمسی، جسٹس سید افتخار حسین شاہ، جسٹس شہزادہ مظہر اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال نے بیان دیا کہ وہ اور اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کبھی بھی کسی ادارے کی توہین کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں سب کی ہیں انہی سے عوام کو انصاف ملتا ہے اگر کوئی اپنی غلطی پر معافی مانگے تو اس کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ ہوتا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ پروگرام کھرا سچ میں جن معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا گیا وہ اچھا عمل ہے۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا چاہئے۔

سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بیان دیا کہ وہ معاشرتی مسائل کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال نے عدالت سے استدعا کی ایسا فیصلہ دیا جائے، جس سے تمام اداروں کے لیے رہنماء اصول مرتب ہوں ۔

عدالت نے پروگرام کھرا سچ کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو آئندہ حاضری سے مستثنی قرار دے دیا جبکہ کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -