لاہور میں چوہنگ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کم عمر ڈرائیور نےگاڑی سے ٹکر ماری تو ملزم نے ماموں کو بلایا جس نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے طالبہ زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گئی۔
کم عمر ڈرائیور لاپرواہی سے زگ زیگ گاڑی چلا رہا تھا۔ کم عمر ڈرائیور نے لاپرواہی سےگاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری۔
لاہور: چوہنگ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ قتل#ARYNews pic.twitter.com/H4wTBEjVQL
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 26, 2023
گاڑی ٹکرانے پر عبدالرحمان نے اپنے ماموں اور دیگر افراد کو بلا لیا۔ ڈرائیور کے ماموں اور دیگر ملزمان نے آکر کار پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہو اہے جب کہ 3 دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔