جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عماد کے فیصلے پر رضوان حیران کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر حیران ہیں۔

محمد رضوان نے عماد وسیم کی بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اپنی حیرت کا اظہار کیا۔

رضوان کا ماننا ہے کہ عماد اب بھی کئی سالوں تک پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سن کر حیران ہوں، عماد میرے بھائی مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں۔ زندگی کے ہر پہلو میں آپ کے لیے نیک خواہشات۔ چمکتے رہیں۔

گزشتہ دنوں ریٹائر ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا جبکہ وہ آل راؤنڈر کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ وہ ورلڈ نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بھی رہ چکے ہیں۔

عماد کے تمام فارم سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر آل راؤنڈر کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا اس طرح سے چلے جانا بورڈ کی ناکامی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر متعدد صارفین نے انھیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کو وجہ قرار دیا اور اس بات کو ذمہ ڈار ٹھہرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں