منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ٹیکس جمع کرنے کے ساتھ اسے خرچ کرنیکا طریقہ کار ہونا چاہیے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹیکس کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ خرچ کرنے کا طریقہ کار بھی ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس وصولیوں کو بڑھا کر اس کا درست استعمال ضروری ہے۔ ٹیکس کے پیسوں کو خرچ کرنے کا طریقہ کار ہونا چاہیے۔ مستقبل میں پارلیمنٹ کا حصہ بن کر کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ہمارا خطہ معدنی دولت سے مالامال ہے۔ بلوچستان میں معدنی وسائل ہیں لیکن ان کا درست استعمال ضروری ہے۔ بلوچستان کے معدنی وسائل سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ بلوچستان میں دوسرا چیلنج بہتر مینجمنٹ نہ ہونا ہے۔

- Advertisement -

نگران وزیراعظم نے بتایا کہ بل گیٹس سے ملاقات میں کہا کہ میں ان کا مداح ہوں۔ بل گیٹس کی خاصیت امیر ہونا نہیں بلکہ لوگوں پرخرچ کرنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کو سنوارنے کے لیے ہمیں مزید کردار ادا کرنا پڑے گا۔ اس سوچ سے نکلنا پڑے گا کہ تمام ذمہ داریاں پوری ہوگئیں۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور کیڈٹ کالج کوہاٹ سے حاصل کی۔ خوش نصیب ہوں کہ ملک کی اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ تسلیم کرنا پڑے گا ہمارا ملک تعمیر کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں