بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانہ، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں سے بھارتی شوبز شخصیات اے آئی سے تیارہ کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی اداکارہ رشمیکا مندانہ کی جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رشمیکا کے بعد کترینہ کیف کی ڈیپ فیک تصاویر وائرل کی گئیں پھر کاجول کی بھی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں جن میں وہ بولڈ لباس میں ملبوس ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا، یہ ویڈیو اصل میں کس خاتون کی ہے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ اور اُن کے شوہر رنبیر کپور کا ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔