ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کرین آپریٹر کی جلتی عمارت سے مزدور کو بچانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں کرین آپریٹر نے جلتی عمارت سے نوجوان کو بچا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

برطانیہ کے برکشائر ٹائون میں سٹیشن ہل ڈیولپمنٹ سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کرین آپریٹر گلین ایڈورڈز نے شعلوں اور گہرے دھوئیں میں پھنسے مزدور کو عمارت سے محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے انتہائی مہارت کے ساتھ ایک پنجرے کا استعمال کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرین آپریٹر کس طرح مزدور کو ریسکیو کرنے کا عمل انجام دے رہا ہے۔

- Advertisement -

ائر سروس چیف نے کہا کہ ان کے اقدامات کے بغیر ہم ایک بالکل مختلف منظر دیکھ رہے تھے۔رائل برکشائر فائر اینڈ ریسکیو کے چیف فائر آفیسر وین بوکاک کا کہنا ہے کہ میں انتہائی مشکل حالات میں ناقابل یقین حد تک ہنر مند ریسکیو کرنے پر اس کرین آپریٹر کا شکرگزار ہوں۔

راہگیروں کی جانب سے بنائی گئی فوٹیج میں وہ لمحہ دکھایا گیا، جب 65 سالہ مسٹر ایڈورڈز نے ایک پنجرے کو مزدور کی جانب لے جانے کیلئے استعمال کیا تھا۔ جب اس نے اس آدمی کو اٹھایا اور اسے بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچایا تو نیچے موجود ہجوم نے زبردست تالیاں بجا کر اسے داد دی۔

ساؤتھ سنٹرل ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ دو افراد کو رائل برک شائر ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں دھو ئیں میں سانس لینے کی وجہ سے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم کوئی تشویشناک بات نہیں تھی۔

مسٹر بوکاک نے مزید کہا کہ فائر سروس جلتی ہوئی عمارت سے ریسکیو کئے جانے والے دونوں افراد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں