اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سات ماہ میں 14 خواتین قتل، سائیکو کلر سے لوگ خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سات ماہ میں 14 خواتین کو قتل کرنے والے سائیکو کلر سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں خواتین کے قتل اور لاشیں پھینکنے کے واقعات تیزی سے بڑھنے لگے ہیں جس سے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

گاؤں میں ایک خاتون کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی اسی طرح سے علاقے میں 14 خواتین کو قتل کیا جاچکا ہے۔

- Advertisement -

شیش گڑھ تھانے کی حدود میں گاؤں کی رہائشی 55 سالہ خاتون کھیت میں سرسوں کا ساگ لینے گئی اور واپس نہ آئی جب شوہر اور بیٹے نے تلاش شروع کی تو ٹوٹی چوڑیاں اور چپل ملی تھوڑی آگے بڑھنے پر لاش موجود تھیں۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کو گلے میں ساڑھی کا پھندا لگانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

علاقے میں خواتین کو قتل کرنے کا واقعے مئی کے مہینے سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اور پولیس کسی ملزم کو بھی گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں میں جانے والی 40 سے 70 سال کی خواتین سائیکو کلر کا نشانہ بنی ہیں۔

خواتین کے قتل کی لرزہ خیز وارداتوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا اور لوگ گھر سے باہر نکلنے میں بھی ڈر محسوس کرنے لگے ہیں، تاہم پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں