14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی ہوئی تھی جس میں 2 روز کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے بیچ ثالثی کرنے والے قطری حکام کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں مزید دو دنوں کی توسیع ہوئی ہے۔

- Advertisement -

مصری حکام کا کہنا ہے کہ 2 دن کی توسیع کے دوران مزید 20 اسرائیلیوں اور 60 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اس حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد حماس نے بھی جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

اس سے قبل مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (SIS) کی سربراہ دیا راشوان نے کہا تھا کہ مصر اور قطر غزہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا آخری دن تھا۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر سے جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں