اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

معاہدے کے ہر پہلو پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہیں، بائیڈن

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے ہر پہلو پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ لڑائی میں وقفے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دباؤ ڈالا ہے، جبکہ غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے بھی مسلسل دباؤ ڈالا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ہر پہلو پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہوں۔ قطر، مصر اور اسرائیل کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید توسیع کی امید کی ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے حماس نے اگلے دو دنوں میں مزید 20 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وقفے کو مزید بڑھایا جائے گا اور اس کا انحصار حماس کی جانب سے مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے پر ہوگا۔

کربی نے اسرائیل غزہ تنازعہ کے بارے میں امریکہ کے سفارتی انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں امداد مل رہی ہے اور امریکیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ غزہ پر بمباری کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو محدود کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوجی امداد شروع کرے گا؟

یو این سیکریٹری جنرل نے توسیع ناکافی قرار دے دی، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

کربی نے کہا ہم اسرائیلیوں پر زور دیتے رہیں گے کہ جب وہ فوجی کارروائیاں کریں تو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں تاکہ بیگناہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں