جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل 6 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم ’انیمل‘ کی ایڈوانس بکنگ 25 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور صرف دو دن میں فلم کے دو لاکھ سے زائد ایڈوانس ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’انیمل‘ نے اپنی ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ریلیز سے پہلے ہی 6 کروڑ 40 لاکھ کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد یہ  توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ کا بزنس کرلے گی۔

- Advertisement -

رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلم ’اینیمل‘ کی سب سے زیادہ ٹکٹ ہندی ورژن میں فروخت ہوئی ہے جس کی تعداد ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ہے اس کے علاوہ تیلگو ورژن کے 33 ہزار جبکہ تامل ورژن کے 341 ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

 سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنیبر  کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بوبی دیول نے اس فلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی فلم میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں