جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی خواتین مغربی خواتین سے بہت بہتر ہیں، فاطمہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار، کامیڈین اور میزبان احمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان کی جانب سے پاکستانی عورتوں سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

محب مرزا کے پروگرام ’دا ناک ناک شو‘ میں احمد علی بٹ نے اہلیہ فاطمہ کے ہمراہ شرکت کی، جہاں ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ سے بھی دلچسپ سوالات کیے گئے۔

فاطمہ خان کافی عرصے سے برطانیہ میں مقیم رہنے کے بعد پاکستان منتقل ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستانی ثقافت دوسرے ملکوں سے کئی بہتر لگتی ہے۔ اسی حوالہ سے انہوں نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے۔

- Advertisement -

فاطمہ خان نے بتایا کہ ’مشرقی خواتین مغربی خواتین سے کئی درجے بہتر حالات میں ہیں‘۔

فاطمہ نے دعویٰ کیا کہ ’اتنا عرصہ بیرونِ ملک مقیم رہنے کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ اگرچہ پاکستان میں عورتوں کے کئی مسائل ہیں مگر اس کے باوجود بھی آج کے دور میں وہ مغربی خواتین سے بہتر ہیں‘۔

فاطمہ نے کہا کہ ’پاکستان میں عورتوں کو بہت سہولیات دی جاتی ہیں 5 مرلے کے چھوٹے سے گھر میں بھی کام کرنے کے لیے گھریلو ملازمہ کا انتظام کیا جاتا ہے‘۔

انہوں نے وضاحت دی کہ ’مغربی خواتین پاکستانی ثقافت سے اس قدر متاثر ہیں کہ اگر انہیں کوئی پاکستانی یا مسلمان مرد مل جائے تو وہ ان کی دوسری، تیسری، یہاں تک کہ چوتھی بیوی بننے پر بھی ہنسی خوشی راضی ہوجائیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں خواتین کو خاص طور پر عزت سے نوازا جاتا ہے، جو قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ ’یہاں مرد خواتین کے احترا م اور لحاظ میں قطار میں جگہ چھوڑ دیتے ہیں، بسوں میں جگہ دے دیتے اور انہیں خصوصی طور پر عزت دی جاتی ہے جو قابلِ تعریف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں