جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کون سا رنگ پہننے سے کیا اثرات پڑتے ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اچھے لباس کا چُناؤ ہر انسان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہونا بھی چاہیے کیونکہ لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کپڑوں کے رنگ اور بناوٹ کا منفرد انداز اپنائے۔

کہتے ہیں کہ لباس کے رنگ ہماری شخصیت اور موڈ پر گہرا اثر ڈالتے ہیں، ہر انسان کسی مخصوص رنگ کو زیادہ ترجیح دیتا ہے جس سے اسے ذہنی اور قلبی سکون ملتا ہے اور وہ لباس پہنتے ہوئے بھی ان ہی رنگوں کا استعمال کو ترجیح دیتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کلر تھراپسٹ ڈاکٹر ذکر کوٹھاری نے بتایا کہ کون سا رنگ دوسروں پر کیا اثرات دیتا ہے اور اپنی شخصیت کے حوالے سے کیسے رنگوں کا انتخاب کیا جائے؟

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انسان کی تخلیق بھی سات رنگوں سے ہوئی ہے، کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قسم کے رنگ زیادہ پسند کرتا ہے، لہٰذا رنگوں کا انتخاب ہمیشہ سوچ سمجھ کے کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر ذکر کوٹھاری نے کہا کہ پچھلے زمانوں میں لوگ کھڑکیوں پر رنگ برنگے شیشے لگاتے تھے جن سے سورج کی روشنی مختلف رنگوں میں ڈھل کر آتی تھی جس سے انسان میں چارچنگ پیدا ہوتی ہے یا وہ مستعد ہوجاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو زیادہ تر گلابی کلر پہننا چاہیے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ذہن میں اچھے آئیڈیاز آئیں تو سبز رنگ پہنیں، اگر آپ اسمارٹ ہونا چاہتے ہیں تو اورنج رنگ تو ترجیح دیں اس کے علاوہ جو لوگ موٹا اور صحت مند ہونے کے خواہشمند ہوں وہ پیلا رنگ زیب تن کریں۔

کلر تھراپسٹ نے بتایا کہ لال رنگ خطرناک ہے اسے پہننے والے کے مزاج میں سختی اور تیزی آجاتی ہے جبکہ کالا رنگ پہننے سے مزاج ٹھنڈا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں