امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ قطری حکام سے بات چیت کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
اس دورے کے بارے میں بریفنگ دینے والے ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کی موساد اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹرز دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع کی پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ دوحہ اجلاس میں ممکنہ معاہدے کے اگلے مرحلے پر بھی بات کی جائے گی۔ مصری حکام بھی ان ملاقاتوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مصر کے انٹیلی جنس چیف بھی دوحہ میں موجود ہیں۔
- Advertisement -
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی اور امداد کے لیے بھی بات کر رہے ہیں۔