جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالب علم کی مبینہ خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالب علم کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبشرعلی نامی طالب علم نے اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں مبینہ طور خودکشی کرلی۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبشر کی طبیعت نشہ آور چیز کھانے سے خراب ہوگئی۔

طبیعت بگڑنے پر طالبعلم کو اسپتال پہنچایا گیا۔ معدے کی صفائی کر کے مبشر علی کو بچانے کی کوشش کی گئی۔

کالج انتظامیہ کا اپنے موقف میں مزید یہ کہنا تھا کہ اسپتال میں دوران علاج طالب علم مبشر جانبرنہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی میں اس سے قبل پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے، جس میں پروفیسراور چوکیدار نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں چوکیدار اور پروفیسرکے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر بشیراحمد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں