جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات ہو سکتی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں صحت کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو لوگ بمباری سے زیادہ بیماریوں سے مر سکتے ہیں۔

ڈبلیوایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی بریفنگ میں کہا آخرکار ہم اس سے کہیں زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے جتنا کہ ہم بمباری سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں جن میں ہیضہ سرفہرست ہے۔

- Advertisement -

شمالی غزہ کے بےگھر رہائشیوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ان افراد کو ادویات، ویکسینز، صاف پانی اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔

انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء اسپتال کے غیرفعال ہونے کو ایک "المیہ” قرار دیا اور اس ماہ کے شروع میں کمپلیکس پر قبضہ کرنے والے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے کچھ طبی عملے کی حراست پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان نے غزہ میں متعدی بیماریوں بالخصوص اسہال کی بیماریوں کے پھیلنے کے بارے میں خدشات کو بھی دہرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں