گاڑیوں کے مشہور برانڈ نے قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے، بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماروتی سوزوکی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔
ایک جاری کردہ بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
ماروتی سوزوکی کے علاوہ کچھ دیگر آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آیا ہے، حال ہی میں جرمن لگژری کار بنانے والی کمپنی آڈی کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھادی گئی تھیں۔
ماروتی سوزوکی نے آخری بار یکم اپریل 2023 کو اپنی تمام کاروں کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ کیا تھا۔
عام طور پر ہر سال گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں نئے سال کے آغاز سے قبل اپنی گاڑیوں کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔ سال کے آخر میں قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا ایک عام عمل ہے۔
موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ
عام طور پر ماروتی سوزوکی جیسے برانڈز کی کاروں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ماروتی سوزوکی اس بار کاروں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کرے گی۔