اسلام آباد : سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافیوں کے قتل میں وڈیرے سیاستدان ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ڈویژن صحافیوں کیلئے غزہ سے کم نہیں ہے، صحافیوں کے قتل میں وڈیرے سیاستدان ملوث ہیں۔
سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی رپورٹ میں لکھ دیتی ہے کہ چھاپہ مارا ملزم بھاگ گیا، صحافی عزیز میمن نے مارچ کی وڈیو بنائی اس کے بعد مار دیا گیا، ہمارے گھروں میں تو گھس جاتے ہیں،بچوں کو اٹھا لیتے ہیں، قاتل ان سے گرفتار نہیں ہوتے۔
انھو نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا سندھ میں مخصوص کردار ہے جو ملزمان کوتحفظ دیتا ہے۔
آئی جی سندھ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا اس ایشو پر صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے، ملزم گرفتار ہوں گے تو خود تفتیش کروں گا۔