جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟ کرن حق نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کرن حق کا کہنا ہے کہ اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

اداکارہ کرن حق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے بتایا کہ جونیئر آرٹسٹ سے کیریئر کا آغاز کیا، گانے کی ویڈیو میں بطور ایکسٹراز کراؤڈ میں ڈانس کیا لیکن بہت پرجوش تھی اور بتاتی تھی کہ دیکھیں پیچھے میں کھڑی ہوں۔

- Advertisement -

کرن حق نے بتایا کہ پھر انہی ڈائریکٹر کے ساتھ لیڈ رول میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ نے کہا کہ کیریئر کے شروع میں ڈائریکٹر ملنے کے لیے بلاتے تھے انتظار کرواتے تھے یا پھر ملتے ہی نہیں تھے، آٹو رکشے میں جاتی تھی اور مایوس واپس لوٹ آتی تھی۔

کرن حق کا کہنا تھا کہ میرا پہلا چیک تین ہزار روپے کا ملا تھا جب بینک کیش کروانے گئی تو اس میں اسپیلنگ کی غلطی تھی پھر گئی ایک اور سائن کروایا اور چیک کیش کرواکر ان تین ہزاروں روپے سے پارٹی کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جو پیار دیتے ہیں ہماری تعریفیں کرتے ہیں یہی میرے لیے ایوارڈ ہوتا ہے۔

کرن حق نے کہا کہ یکطرفہ محبت خوبصورت چیز ہے لیکن مجھے نہیں ہوئی پر مجھے پتا چل جاتا ہے کہ کون کس نظر سے دیکھ رہا ہے اور کیا چاہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کرن حق نے کہا کہ اقراعزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے کیونکہ وہ مجھے پسند ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

کرن حق نے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہیں ہوتی تو ہاؤس وائف ہوتی جس کے چار پانچ بچے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرن حق متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں