پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کل کیاجائے گا۔ قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ اوگراسمری کی روشنی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ ردوبدل کا تخمینہ اوگرا کی ورکنگ کے بعد سامنے آئے گا۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری کل شام کو پٹرولیم ڈویژن بھیجے گا۔
گذشتہ دو ہفتے میں ڈالر کےمقابلے روپے کی قدر میں 0.95فیصد اضافہ ہوا ہے اسی دوران ایک ڈالر 288.14 روپے سے کم ہو کر 285.39 روپے ہوگیا۔
- Advertisement -
گذشتہ2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 1.64 فیصد بڑھی ہے۔ اسی دوران خام تیل کی قیمت 80.56 ڈالر سے بڑھ کر81.88 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اوگراسمری پرنگران وزیراعظم کو ورکنگ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔