پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کراچی میں قتل کی لرزہ خیزواردات: ماں اور 3 بچوں کے گلے بے دردی سے کاٹ دیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی‌ : گلستان جوہرشیرمحمد گوٹھ میں نامعلوم قاتل تیزدھار آلے سے ماں اور تین بچوں کے گلے کاٹ کر فرار ہوگیا، پولیس نے گھر کے سرابرہ کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل کی لرزہ خیزواردات میں خاتون اور اس کے تین بچوں کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔

واقعہ گلستان جوہر بلاک فائیو شیر محمد گوٹھ میں پیش آیا ، جہاں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت صائمہ زوجہ ارشد، دو سالہ احد، سات سالہ شاہ زین اور نو سالہ اشہد کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس نے ضابطہ کارروائی کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مقتولہ کے شوہر ارشد کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ارشد کیبل آپریٹر کا کام کرتا ہے اور اس وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

مقتولین کے چچا امداد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رات ساڑھے12بجےمیرا بھائی ارشدعلی گھرآیااس نے کہا فوراً گھر پہنچو، بھائی کے گھر پہنچا تو صحن میں بڑے بیٹے کی لاش پڑی تھی۔

امداد علی کا کہنا تھا کہ بھابھی کی لاش دوسرے کمرےاور2 بچوں کی لاشیں علیحدہ کمرےمیں پڑی تھیں، لاشیں دیکھنے کے بعد بہن اور بھابھی کے گھر جاکر انہیں جگایا ، ہم تمام رشتےدار کچھ فاصلےپررہتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ میرا بھائی موٹر سائیکل پر بچوں کے پاپڑ اور دیگر چیزیں لے کر پہنچا تھا، ہمارا ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کیبل کا کام ہے ،بھائی کے2 تین مکان ہیں، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

مقتولہ کےشوہر ارشد کے بھتیجے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میرا چاچا ارشد نشے کا عادی تھا ،آئس کا نشہ کرتا تھا، رات 8 بجے ارشد سے ملاقات ہوئی ، گھر کیلئے سلنڈر بھرنے جا رہا تھا، رات2 بجے کے قریب ہمیں اطلاع ملی۔

بھتیجا ارشد کا کہنا تھا کہ ارشد نے خود پڑوسیوں کو بتایااس کی بیوی اوربچوں کی لاشیں گھر میں ہیں ، واقعے کے حوالے سےعلم نہیں کس نے قتل کیا ،ارشد کسی سے نہیں ملتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں