بنوں : خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں من و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، جس کے تحت اسلحہ رکھنے، ڈبل سواری اورگاڑیوں میں کالےشیشوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
- Advertisement -
ڈپٹی کمشنرشاہ سعود نے بتایا کہ دفعہ 144 کا اطلاق آج سے 3 دسمبر 2023 تک رہےگا، دفعہ 144 ضلع بنوں میں جاری انسدادپولیومہم کیلئے نافذ کی گئی ہے۔
شاہ سعود کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔