منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

4 ہزار سے زائد پرائمری اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 169 پرائمری اساتذہ کو پی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں تعلیم کے بہتر فروغ کے لیے محکمہ تعلیم نے منصوبہ بندی مکمل کرلی، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 169 پرائمری اساتذہ کوپی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سےدستاویز میں کہنا تھا کہ 35 کروڑ کی لاگت سے 489 خواندگی سنٹرز قائم کئے جائیں گے، سابق قبائلی اضلاع کے طلباکو وظائف دینے کے لیے 3 ارب 35 کروڑ مختص کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

دستاویز کے مطابق ضم اضلاع میں دینی مدارس کی امداد کے لئے 2 کروڑ روپے جاری ہوں گے ، قبائلی اضلاع میں آئندہ3سال کے دوران6لاکھ 3 ہزار 367 طلباکو مفت کتب اور اسکولز بیگ فراہم کئےجائیں گے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ 2کمروں والے اسکولوں کو مزید وسعت دینےکے لیے6 ارب مختص کئےگئےہیں، بغیر عمارت والے اسکولوں پر بھی 3 ارب روپے خرچ کئےجائیں گے۔

محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ڈراپ آؤٹ طلباکی شرح کم کرنے کے لیے 500 ملین روپے کی اسٹیشنری فراہم کی جائے گی، ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی کے لیے کمیونٹی ایجوکیشن سینٹرز چلانے کے لیے 1 ارب روپےدرکارہیں، ضم اضلاع کی طالبات کواسکولوں میں لانے کے لئے 3 ارب کے وضائف دئیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں