جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

تین بڑی فلمیں ٹھکرائیں جو بعد میں ہٹ ہوگئیں، کاجول

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ تین بڑی فلمیں ٹھکرائیں جو بعد میں ہٹ ثابت ہوئیں۔

بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کے شو ’کافی ودھ کرن‘ میں معروف اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے شرکت کی اور فلمی کرداروں سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔‘

کاجول نے متعدد یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے ودیگر شامل ہیں۔

تاہم اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جن فلموں کو ٹھکرایا وہ ہٹ ثابت ہوئیں۔

کاجول نے بتایا کہ مجھے اکشے اور سنیل شیٹی کی فلم ’مہرا‘ میں کردار آفر کیا گیا جبکہ فلم دل تو پاگل ہے اور تھری ایڈیٹس میں بھی کردار کی آفر ہوئی تو انکار کردیا تھا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ فلم کے مشہور ڈائیلاگ ’پیا ایک بار ہوتا ہے اور شادی بھی‘ ان پر یقین رکھتی ہیں، کاجول نے کہا کہ نہیں بالکل نہیں میں اس ڈائیلاگ پر یقین نہیں رکھتی۔

کاجول نے سوشل میڈیا سے متعلق بتایا کہ بیٹی نیسا نے مجھے انسٹاگرام استعمال کرنے کا کہا اور میں نے اس سے خوب لطف بھی اٹھایا ہے۔

کرن جوہر نے کہا کہ ان فلم کے ٹائٹل کے نام اداکار یا اداکاراؤں کو دیں، سب سے پہلے ان سے گووندا کے ہیرو نمبر ون کے بارے میں پوچھا گیا تو کاجول نے کہا کہ یہ ٹائٹل صرف اور صرف گووندا کا ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

انہوں نے لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو ’ملکہ‘ اور رنویر سنگھ کو ’ٹوٹل دھمال‘ کا خطاب دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں