ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

انڈین لیگ میں میچ فکسنگ کے لیے پلیئرز سے رابطوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس سال انڈین لیگ کلبز کے کئی بھارتی پلیئرز سے میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ ہمارے کئی کھلاڑیوں سے میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ہم باریک بینی سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کررہے ہیں، اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

فیڈریشن نے ان کھلاڑیوں یا 13 کلبوں میں سے کسی کا نام نہیں بتایا جن سے میچز کے نتائج کو خراب کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

چوبے نے کہا کہ فیڈریشن اس طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے نظام کو مزید مضبوط کرے گا اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم پلیئرز میں شعور اجاگر کریں گے کہ اس طرح کی بدعنوانیوں کو کیسے پہچانا جائے اور ان کی رپورٹ کی جائے۔

ملائیشیا کے بیٹنگ سنڈیکیٹ کی جانب سے انڈین لیگ کے میچز فکس کرنے کے لیے بھارتی پلیئرز سے رابطہ کے اطلاعات سامنے آنے کے بعد اے آئی ایف ایف نے ایک دہائی قبل انسداد بدعنوانی یونٹ قائم کیا تھا۔

سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چند کھلاڑیوں نے اس حوالے سے اطلاع دی تھی اور ایک دو میچوں کے نتائج نے ہمارے شکوک و شبہات میں اضافہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں