منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لوگ میری طرح ڈراموں سے سبق سیکھیں، فیروز خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے مداحوں کو ڈراموں سے سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فیروز خان نے معنی خیز پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ڈراموں سے کیا سیکھا ہے۔

فیروز خان ے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ ڈراموں سے بہترین سبق سیکھیں جیسا کہ میں اب سیکھ رہا ہوں۔

- Advertisement -

اداکار نے مزید لکھا کہ ’جارحیت اور غصے کی بجائے دوسروں کا احساس کریں، تشدد نہیں بلکہ معاف کرنا سیکھیں، جزاک اللہ۔‘

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فیروز خان اور علیزا سلطان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ اور ’حبس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں