منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

یرغمالیوں کی ویڈیو نے اسرائیلی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کی قید سے رہائی پانے والے ہنستے مسکراتے اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو نے اسرائیلی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوؤں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون تو اللہ حافظ کہہ کر واپسی کے لیے روانہ ہوئیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 اسرائیلی رہا کردیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو رہا کردیا گیا۔

اسرائیل نے بھی حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش دونوں فریقین پر تشدد کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں