جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بنگلورو کے 15 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے 15 اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد طلباء کو اسکولوں سے نکال لیا گیا ہے،جبکہ عملے، طلباء اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس نے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے 15 اسکولوں کو جمعہ کی صبح بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئیں، جس کے بعد حکام، طلباء، والدین اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

- Advertisement -

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے اسکولوں کی کلیئرنس کے لئے تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا، پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکولوں سے طلباء اور عملے کو بھی باہر نکال دیااور بہت سے اسکولوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد لے جائیں۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موصول ہونے والی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اسکول کے احاطے میں نصب کیا گیا ہے۔ کمانڈ سینٹر سے کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر اپنی ٹیمیں شہر کے مختلف حصوں میں واقع اسکولوں میں بھیج دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ دھمکی آمیز ای میل صرف خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ والدین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہماری ٹیمیں میدان میں ہیں۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ نے بھی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 15 اسکولوں کے بارے میں معلومات ملی ہیں جہاں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے ہیں، پچھلے سال بھی ایسی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

بھارت مجھے ہر صورت قتل کرانا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، ہم اسکولوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور اسکولوں میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ دھمکی آمیز ای میلزکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں