اسلام آباد : پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد میمورینڈم آف اکنامک پالیسی فریم آخری مراحل میں ہے، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کی تحریری یقین دہانیاں کرائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کےبعد ایم ای ایف پی کی تیاری جاری ہے، میمورینڈم آف اکنامک پالیسی فریم آخری مراحل میں ہے۔
میمورینڈم آف اکنامک پالیسی فریم میں آئندہ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کی تحریری یقین دہانیاں کرائی جائیں گی۔
رواں مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ ضروریات کا مجموعی حجم پچیس ارب ڈالررہنےکاتخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ ضروریات کا مجموعی حجم بائیس ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال لانگ ٹرم قرضہ جات گیارہ ارب چھپن کروڑ ڈالرتک رہنے جبکہ ساڑھےچارارب ڈالرقرض رول اوور کرایا جائے گا۔
آئندہ مالی سال بھی چھ ارب چونتیس کروڑ ڈالر کےقرض رول اوور کرائے جائیں گے جبکہ رواں مالی سال کےدوران ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر تک کا فنانسنگ گیپ رہ سکتا ہے۔