جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈز کیس میں شہزاد اکبر و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل رنفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے وارنٹ جاری  کر دیے گئے۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس میں نامزد ملزمان کے وارنٹ جاری کیے جن میں شہزاد اکبر سمیت زلفی بخاری، ضیا المصطفیٰ اور فرحت شہزادی شامل ہیں۔

وارنٹ گرفتاری ڈی جی نیب راولپنڈی، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے۔ چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: نیب نے سربراہ پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

قبل ازیں، نیب نے سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جس میں بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا نام بھی شامل ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں ریفرنس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں